ہمارے بارے میں
مسیحیوں کی مُقدّس کِتاب تاریخ اور نبوت دونوں کے ذریعہ ہم سے ہم کلام ہوتی ہے۔ یہ ہمیں بتاتی ہے کہ پہلے کیا رونما ہُوا اور جلد کیا ہونے والا ہے۔ ایک چونکا دینے والی پیشینگوئی میں، ہم دُنیا کی بربادی سے پہلے انتباہ کا آخری پیغام پڑھ سکتے ہیں۔
مکاشفہ 14 باب کا یہ انتباہی پیغام، جو تین فرشتوں کےذریعے بیان کیا گیا ہے، تین حصّوں پر مشتمل ہے۔ ان انتباہات میں سے ہر ایک پوری دُنیا کے سُنے جانے کے لئے اہم ہے۔
پہلا فرشتہ ہمیں خالق خُدا کی عبادت کرنے کو کہتا ہے، جس نے آسمان، زمین اور سُمندر کو پَیدا کیا۔ ہمیں خالق کی عبادت کرنی چاہیے کیونکہ اُس کی عدالت کا وقت آ پہنچا ہے۔ پہلا فرشتہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اُس خُدا کو کیسے جان سکتے اور عدالت سے گزرنے کے لئے تیار رہ سکتے ہیں۔
دُوسرا فرشتہ ہمیں اخیر زمانے میں مذہبی برگشتگی کے بارے خبردار کرتا ہے۔ ہمیں مذہبی نظاموں سے 'باہر نکلنے' کے لئے کہا گیا ہے جو خالق خُدا اور اُس کے نازل کردہ کلام کی تعظیم نہیں کرتے۔
تیسرا فرشتہ ہمیں خبردار کرتا ہے کہ شیطان برگشتہ مذہبی نظام کے ذریعے خالق خُدا اور اُس کے لوگوں کے خلاف ایک حتمی حملہ کرے گا۔ اُن پر جو شریر کی پیروی کریں گے ایک "چھاپ" ثبت ہو گی، اور وہ جو خُدا کے ساتھ راست رہیں گے ستائے جائیں گے۔ لیکن جن پر یہ ہولناک چھاپ ہو گی خُدا اُن لوگوں پر اپنی عدالت نازل کرے گا۔ خُدا کے لوگ، جن کے پاس ایمان اور فرمانبرداری ہے، اس مرتی دنیا کی ویرانی سے بچ جائیں گے۔ وہ خُدا کے ساتھ آسمان پر جائیں گے اور جیسے ہی وہ دُنیا کی اس کی اصل کاملیت میں تخلیق نو کرتا ہے اسے دیکھیں گے۔
ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں
نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!

نمایاں مطبوعات
© 2024 Sharing Hope Publications