
بد رُوحوں سے بچاؤ
خلاصہ
بد رُوحیں طاقتور ہیں لیکن اتنی طاقتور نہیں جتنا کہ یسُوع المسیح ہے۔ یہ کتابچہ بیان کرتا ہے کہ کس طرح یسُوع نےمصیبت زدہ لوگوں سے بدرُوحوں کو نکالااور شفا تلاش کرنے میں اُن کی مدد کی۔ وہ آج ہمارے لئے بھی ایسا ہی کر سکتا ہے۔ اس کی کتابِ مُقدس ہمیں وہ سب کچھ سکھاتی ہے جو ہمیں بدروحوں کی ہراسانی اور جبر سے آزاد ہونے کے لئے جاننے کی ضرورت ہے۔ بائبل مُقدّس ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ اس کی آمد سے پہلے ہم شیطانی جعل سازوں کی دھوکہ دہی سےکیسے بچ سکتے ہیں۔
خلاصہ
Tract
ناشر
Sharing Hope Publications
میں دستیاب
47 زبانیں
صفحات
6
جن ہر جگہ موجود ہیں۔ چاہے آپ انہیں روح، بھوت، شیاطین یا جن کہیں، وہ ڈراؤنے ہو سکتے ہیں۔ شمنز، بدروحیں نکالنے والے اور تعویذ مشہور ہیں، لیکن کیا وہ واقعی ہماری حفاظت کر سکتے ہیں؟
میں آپ کو بد روحوں سے بچاؤ کے تین آسان اقدامات بتانا چاہتا ہوں تاکہ آپ کو خوفزدہ نہ ہونا پڑے۔
بد روحوں سے تحفظ
وہ شخص ننگا اور چیخ رہا تھا۔ اُس پر بہت سی بدروحوں کا سایہ تھا، اور کوئی بھی اس کی مدد نہیں کر سکتا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے اسے زنجیروں سے باندھنے کی کوشش کی تھی لیکن اس نے فوق البشری طاقت سے انہیں توڑ دیا اور قبروں کے درمیان رہنے کے لیے بھاگ گیا۔ اُس نے اپنے دن بُری طرح روتے چیختے اورخودکو پتھروں سے زخمی کرتے ہوئے گزارے۔
یہاں تک کہ یسوع مسیح نامی ایک شخص جسے عیسیٰ المسیح بھی کہا جاتا ہے کے وہاں پہنچنے تک وہ شخص اس قدر مصیبت زدہ تھا کہ جب اس نے مدد مانگنے کے لیے اپنا منہ کھولا تو بدروحیں یسوع مسیح پر چلائیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیں۔ لیکن عیسیٰ المسیح نے نہیں چھوڑا۔ وہ جانتا تھاکہ کیا ہو رہا ہے۔ بے خوف اُس نے بدروحوں کو حکم دیا کہ آدمی کو چھوڑ دیں۔
بدروحوں نے منت کی "ہمیں اتھاہ گڑھے میں نہ ڈال!" اُنہوں نے قریب ہی سوروں کے غول میں جانے کی درخواست کی۔ یسوع نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس آدمی کو چھوڑ دیں اورناپاک جانوروں میں چلے جائیں۔
فوراً، اس آدمی کی عقل واپس آگئی اور سوروں کا پورا غول ایک چٹان پر سے سمندر میں ڈوب مرا۔
آ خر کار وہ شخص آزاد ہو گیا۔ وہ بہت شکر گزار تھا! لیکن یہ واحد کہانی نہیں ہے۔ عیسیٰ المسیح کو بری روحوں پر بے پناہ طاقت حاصل تھی۔ وہ جہاں کہیں بھی گیا اُس نے بدروح گرفتہ لوگوں کو نجات دلائی۔ اس نے اپنے پیروکاروں کو بھی شیطان پر اختیار دیا:
دیکھو میں نے تم کو اختیار دیا کہ …. دشمن کی ساری قدرت پر غالب آؤ اور تم کو ہرگز کسی چیز سے ضرر نہ پہنچے گا۔ تو بھی اس سے خوش نہ ہو کہ روحیں تمہارے تابِع ہیں بلکہ اس سے خوش ہو کہ تمہارے نام آسمان پر لکھے ہوئے ہیں۔(لوقا کی انجیل20،19:10)۔
جب ہم یسُوع مسیح کی پیروی کرتے ہیں، تو ہم اس زندگی میں محافظت اور آنے والی زندگی کے لیے یقین دہانی حاصل کر سکتے ہیں! آئیے شیطانی روحوں سے آزادی حاصل کرنے کے تین مراحل پر نظر ڈالیں۔
مرحلہ ١: عیسیٰ المسیح کےنام کی قدرت کا دعوی کریں
پہلا قدم یہ ہے کہ عیسیٰ المسیح کے نام پر خُدا کی محافظت حاصل کریں۔ ہم اپنے آپ میں ناتواں ہیں۔ لیکن جب ہم اپنی زندگیوں پر عیسیٰ المسیح کے نام کا دعویٰ کرتے ہیں، تو بری روحیں اپنا اختیار کھو دیتی ہیں! یسُوع نے اپنے شاگردوں کے بارے میں کہا: ” وہ میرے نام سے بدروحوں کو نکالیں گے“ (مرقس کی انجیل 17:16)۔
اگر آپ اپنے پورے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ عیسیٰ المسیح آپ کو آزاد کرے گا، تو وہ ایسا کرے گا! بس خُدا سے یہ مناجات کریں ”اے خُداوند، براہِ کرم مجھے بد روحوں سے اُس کے نام میں رہائی دے جسے تو نے بھیجا ہے، یسوع مسیح!“
مرحلہ ٢: باطنی اور بیرونی صفائی کی تلاش کریں
یسوع مسیح نے سکھایا کہ ہمیں ابلیس کو قدم جمانے نہیں دینا چاہیے۔ اُس نے کہا، "دُنیا کا سردار آتا ہے اور مُجھ میں اُس کا کُچھ نہیں" (یوحنا کی انجیل 30:14)۔ ہمیں اپنی زندگی کو تمام برے اثرات سے بھی پاک کرنا چاہیے۔
اس کا مطلب ہے کہ شیطان میں ”ہمارا کچھ نہیں ہے“؟ اس کا مطلب ہے کہ ہمارے دلوں یا گھروں میں ایسا کچھ بھی نہیں جس کا تعلق اس سے ہو۔ ہمیں توہم پرستی اور تعویذات کو پھینک دینا چاہیے۔ ہمیں فحاشی، منشیات اور شراب جیسی گناہ کی برائیوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اگر ہم مُردوں سے بات کرنے یا لعنت بھیجنے کی رسومات میں ملوث رہے ہیں، تو ہمیں فوری طور پر ان سرگرمیوں کو روک دینا چاہیے۔ اس طرح، ہم اپنے بیرونی ماحول کو شیطانی اثرات سے پاک کرتے ہیں۔ پھر، ہمیں خُدا سے ضرور دعا کرنی چاہیے کہ وہ ہمیں معاف کر دے اور ہمیں اندر سے صاف کرے۔
مرحلہ ۳: اپنی زندگی کو روشنی سے بھریں
یسوع مسیح کے آپ کو بدروحوں کی طاقت سے رہائی دلانے کے بعد، اُسے اپنی زِندگی کا منتظم بننے کی دعوت دیں۔ اپنے دل کو خالی نہ چھوڑیں۔ عیسیٰ المسیح نے کہا،
جب ناپاک رُوح آدمی میں سے نکلتی ہے، توسوکھے مقاموں، میں آرام ڈھونڈتی پھرتی ہے، اور نہیں پاتی۔ تب وہ کہتی ہے کہ میں اپنے گھر میں پھر جاوں گی جس سے نکلی تھی، اور آکراسےخالی، جھڑا ہوااورآراستہ پاتی ہے۔ پھرجاکراور سات روحیں اپنے سے بُری ہمراہ لےآتی ہےاوروہ داخل ہو کروہا ں بستی ہیں؛ اوراس آدمی کا پچھلا حال پہلے سے بھی بدترہوجاتا ہے (متی کی انجیل 45:12۔43)۔
جب آپ بدروحوں سے پاک ہو جائیں تو اپنی زندگی کو یسوع کی کتاب بائبل کی روشنی سے بھر دیں۔ یسُوع مسیح ”دنیا میں نور ہو کر آیا تاکہ جو کوئی [اس پر] ایمان لائے اندھیرے میں نہ رہے“ (یوحنا کی انجیل 46:12)۔ یسوع کی کتاب کی ایک کاپی حاصل کریں اور اسے ہر روز پڑھیں تاکہ اس کی روشنی اندھیرے کو دور کرے۔
مستقبل کے لیے حفاظت
ہم اخیر زمانے میں رہ رہے ہیں جب بد روحیں پہلے سے کہیں زیادہ سرگرم ہیں۔ یسوع مسیح نے پیشین گوئی کی تھی کہ اس سے پہلے وہ واپس آے، برائی کی قوتیں مومنوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرنے کے لیے بہت سے جھوٹے معجزے کریں گی۔ بعض لوگوں کو بدروحیں بھوتوں جیسی خوفناک شکلوں میں نظر آئیں گی جبکہ دوسروں کیلئے، وہ فرشتوں یا مردہ رشتہ داروں کے طور پر ظاہر ہوں گی۔ یہاں تک کہ شیطان خود بھی عیسیٰ المسیح کا روپ دھار لے گا!
لیکن آپ کو ان جھوٹوں سے دھوکا کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ عیسیٰ المسیح کی پیروی کرتے ہیں، تو وہ آپ کو شیطان کا مقابلہ کرنے کی طاقت دے گا۔ پیارے دوست، آج آپ کی جدوجہد کچھ بھی ہو، عیسیٰ المسیح کواجازت دیں کہ وہ آپ کو آزاد کر دے!
اگر آپ چاہتے ہیں کہ عیسیٰ المسیح کا کوئی پیروکار آپ کی بد روحوں سے نجات کے لیے دعا کرے، تو براہِ کرم اس کاغذ کی پشت پر دی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔
Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔حوالہ جات مقدس بائبل کے نظرثانی شدہ ترجمہ سے لئے گئے ہیں۔ حق اشاعت پاکستان بائبل سوسائٹی © 1970، 2010 کی اجازت سے استعمال کیا گیا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں
نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!
