ہجرت کا دعوت نامہ

ہجرت کا دعوت نامہ

خلاصہ

کیا آپ کسی بہتر جگہ کی اُمید رکھتے ہیں؟ محافظت، خوشی اور آرام کی ایک جگہ؟ ہم کسی اَیسی چیز کی خواہش رکھتے ہیں جو یہ دُنیا فراہم نہیں کرسکتی کیونکہ ہم میں سے ہر ایک فردوس کے لئے تخلیق کیا گیا تھا۔ یسُوع المسیح پہلے ہی وہاں جا چکے ہیں۔ وہ راہ جانتا ہے اور درحقیقت وہ خود کو ’’راہ'' کہتاہے! یہ کتابچہ یسُوع کےبارے میں اہم سچائیوں کو بیان کرتا ہے جو ہمیں فردوس کی شہریت کے لئے تیار ہونےمیں مدد کرتی ہیں۔

ڈاون لوڈ کریں

عبد الملک ایک تھکا ماندہ بوڑھا شخص تھا۔ اپنی بیوی اور بچوں کو کھونے کے بعد وہ داعش سے بچنے کے لیے عراق سے فرار ہو گیا تھا۔ اب وہ ایک پناہ گزین کے طور پر اردن میں تنہا رہتا تھا۔

لیکن وہاں امید کی ایک کرن تھی۔ اس کا ایک کزن کینیڈا میں رہتا تھا جس نے اسے ملازمت حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔ اس نے پرجوش ہو کر ویزے کے لیے درخواست دی اورآسان زندگی کے خواب دیکھنے لگا۔ بالآخرکئی سالوں کے انتظار کے بعد اُسے کینیڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ عبدالملک مسرور تھا!

لیکن اس کی خوشی عارضی تھی۔ کینیڈا پہنچنے کے بعد اُسے انکشاف ہوا کہ ہجرت کے بعد کی زندگی آسان نہیں ہے۔ اپنے کام کی وجہ سے اسے سارا دن اپنے پیروں پر کھڑا رہنا پڑتا تھا۔ اس کے پڑوسی پر شور تھے۔ عوامی ٹرانسپورٹ کو سمجھنا آسان نہیں تھا—اور نہ ہی انگریزی زبان کو!

عبد الملک نے ہمیشہ ایک بہتر جگہ جانے کا خواب دیکھا تھا، لیکن ایک بار جب وہ وہاں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کا دل ابھی تک پر درد ہے۔ اُس نے سوچنا شروع کر دیا کہ کیا اُس کی تمنا زمین پر کسی بھی جگہ سے پوری ہو سکتی ہے—یا اُسے خود فردوس تک انتظار کرنا پڑے گا!

فردوس کی طرف ہجرت

کیا آپ نے کبھی عبدالملک کی طرح محسوس کیا ہے؟ ایک بہتر مقام کی یہ خواہش ہر انسان کے دل میں جڑ پکڑتی ہے اور یہ فردوس میں داخل ہونے سے ہی پوری ہو سکتی،جوکہ ہمارا حقیقی گھرہے۔ اور یہ ایک ایسی خواہش ہے جو جلد پوری ہوگی! قیامت کی نشانیاں ہماری آنکھوں کے سامنے پوری ہو رہی ہیں اور یہ دنیا بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔

صدیوں سے، یہودیوں،عیسائیوں، اور مسلمانوں کی سب مذہبی کتابوں نے قیامت کی پیشین گوئی کی ہے جب ہم اس دنیا سے”ہجرت“کرکے اگلی دنیا کی طرف جائیں گے۔ تینوں عقائد ایک مسیحاکی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ان آخری واقعات کے خاتمے کا ذمہ دار ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسیحت اور اسلام میں یہ مسیحا کوئی اور نہیں بلکہ یسوع مسیح ہے جسے یسوع المسیح بھی کہا جاتا ہے۔ جب یسوع فلسطین میں رہتے تھے تو وہ مسیحا تھے، لیکن وہ پچھلے 2,000 سالوں سے جنت میں رہ رہے ہیں۔ آخرکار وہ عدالت کے آخری دن واپس آئیں گے۔

یسوع مسیح کی واپسی کا تذکرہ بائبل میں مشہور ہے، لیکن مسلمانوں کا بھی عقیدہ ہے کہ وہ دوبارہ آنے والا ہے، کیونکہ قرآن شریف میں لکھا ہے: "اور بیشک وہ (عیسیٰ علیہ السلام) ضرور قيامت کی ایک خبر ہے تو ہرگز قيامت میں شک نہ کرنا اور میری پیروی کرنا۔ یہی سیدھا راستہ ہے" (الزخرف 61:43)۔

جس طرح ایک امیگریشن افسر رہنمائی کرتا ہے کہ ویزا کس طرح حاصل کرنا ہے، اسی طرح یسوع مسیح ہمیں اپنے نشان پر توجہ مرکوز کرنے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ ہم جنت کا سیدھا راستہ جان سکیں۔

یسوع مسیح نے کیا کہا کہ جنت کیسی ہے؟

خوشخبری، جو اناجیل کے نام سے بھی جانی جاتی ہے، میںدرج ہے کہ یسوع مسیح نے کہا، "میں جاتا ہوں تاکہ تمہارے لئے جگہ تیّار کروں۔ اور اگر میں جا کر تمہارے لئے جگہ تیّار کروں تو پِھر آ کر تمہیں اپنے ساتھ لے لوں گا تاکہ جہاں میں ہوں تم بھی ہوگا" (یوحنا کی انجیل 41:3 ,2)۔ یسوع المسیح کہتے ہیں کہ وہ ہمیں فردوس میں لے جا سکتے ہیں!

اس نے اس جگہ کی کچھ خوبصورت جھلکیاں بھی ظاہر کی ہیں۔ اُس نے کہا کہ

  • اب نہ کوئی مَوت، نہ ماتم ، نہ آہ و نالہ نہ درد رہے گا (مکاشفہ 4:21)۔

  • ہمارے پاس خوبصورت گھر ہوں گے (یوحنا 2:14)۔

  • مرد اور عورت دونوں کو مساوی وقار اور حقوق حاصل ہوں گے (گلتیوں 28:3)۔

  • یہ نور، راستبازی اور خوشی سے بھرا ہوا ہے (مکاشفہ 25-21:21)۔

واقعی، یہ وہ جگہ ہے جس کے لیے ہمارے دل ترستے ہیں!

یسوع المسیح دوسری بار کیوں آتے ہیں۔

لیکن خدا نے بہت سے انبیاء اور مقدس رسول بھیجے ہیں۔ عیسیٰ المسیح کو دوسری بار واپس آنے کے لیے کیوں چنا گیا؟ ہجرت کی مثال کے ساتھ اس سوال کا جواب دینا آسان ہے۔ چونکہ ویزا حاصل کرنا آسان نہیں ہے، بہت سے لوگ امیگریشن مشیر کی خدمات حاصل کرتے ہیں، جوطریقہ کار جانتا ہے۔ اگر ہمارے پاس کوئی رہنما ہے، تو ہم اس پر بھروسہ کر سکتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے۔

اسی طرح، عیسیٰ المسیح واحد ہستی ہے جو دوسری بار ظاہر ہوتی ہے کیونکہ وہ فردوس کا راستہ جانتا ہے اور ہمیں وہاں لے جا سکتا ہے۔ یسوع نےخود دعویٰ کیا، ”راہ، حق اور زندگی میں ہوں“ (یوحنا کی انجیل 6:14)۔

خدا کے بھیجے ہوئے ہر نبی اور رسول نے خطائیں کی ہیں اور انہیں معافی مانگنی پڑی ہے۔ لیکن یسوع المسیح کو نہیں۔ وہ اپنی زمینی زندگی کے 33 سالوں کے دوران بے گناہ رہے تھے۔ اس لیے اُنہیں فوراً فردوس میں لے جایا گیا۔

ہمیں یسوع المسیح سے جو واحد بے گناہ ذات ہے،سیکھنا چاہے کہ فردوس میں داخلے کی تقاضوں کو کیسے پورا کیا جائے۔ صرف اسی طرح ہم رسائی کے لئے مکمل طور پر مثبت ہو سکتے ہیں۔ شکر ہے، ہم اُس کی مُقدّس کتاب، بائبل سے سیکھ سکتے ہیں۔

عیسیٰ المسیح کی دُوسری آمد کے لئے تیاری

کیا یہ خوشی کی بات نہیں ہے کہ آپ کسی بہتر جگہ پر اپنی ہجرت کے بارے میں پُر یقین ہو سکتے ہیں؟ آپ کو فردوس میں خدا کی جلالی بادشاہی کے شہری بننے کی دعوت دی گئی ہے! بہت جلد عیسیٰ المسیح ہم سب کو اس خوبصورت جگہ پر لے جانے کے لیے آئیں گے۔

کیا یہ ممکن ہے کہ آپ ایسے لوگوں کی پیروی کر رہے ہوں جو خود نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ قیامت کے دن کیا ہو گا؟ عیسیٰ المسیح پر، آپ کو شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو یسوع المسیح کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر لے جائے۔ آپ اس طرح کی مناجات کر سکتے ہیں:

اے خُداوند، میرا دل ایک بہتر جگہ کی خواہش رکھتا ہے۔ براہ کرم مجھے اور میرے پیاروں کو دنیا کی مشکلات سے نجات عطا فرما۔ مجھے یقین ہے کہ وقت کم ہے۔ براہِ کرم میری رہنمائی فرمائیں تاکہ میں اس شاندار جگہ میں داخل ہو سکوں جو آپ نے میرے لیے تیار کی ہے۔ آمین۔

اگر آپ اناجیل کی مستند کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اس کاغذ کے پشت پر دی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔

شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کے اردو ترجمہ سے لیا گیا۔

Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔حوالہ جات مقدس بائبل کے نظرثانی شدہ ترجمہ سے لئے گئے ہیں۔ حق اشاعت پاکستان بائبل سوسائٹی © 1970، 2010 کی اجازت سے استعمال کیا گیا۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں

نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!

newsletter-cover