حتمی رہائی

حتمی رہائی

خلاصہ

ایسا لگ سکتا ہے کہ مصیبت ہمیشہ جاری رہے گی لیکن خُداوند یسُوع مسیح نے کہا کہ کسی روز اس کا خاتمہ ہوگا۔ اپنے لوگوں کو ایک جگہ جو "آسمان کی بادشاہی" کہلاتی ہے لے جانے کے لئے اُس نے زمین پر واپس آنے کا وعدہ کیا۔ اِس شاندار جگہ پر، نہ کوئی غم ہے، نہ موت اور نہ ہی پُنر جنم کے چکر۔ ہم ہمیشہ کیلئے خالق خُدا کے ساتھ رہیں گے! یہ کتابچہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم اپنی حتمی نجات کے لئے کیسے تیار ہو سکتے ہیں۔

ڈاون لوڈ کریں

گنگا کے کنارے آخری رسومات کے دوران، ایک پجاری مُردہ روح کے ایک بدن سے دوسرے بدن تک کے سفر، جو اس کے موکشا کی حتمی منزل کی طرف ہے، کی وضاحت کر رہا ہے۔ ہجوم میں موجود ایک چھوٹا لڑکا تجسس سے سن رہا ہے۔ اپنے ساتھ والے کی طرف مڑ کر اچانک پوچھتا ہے” یہ کب ختم ہوتا ہے؟ “

وہ ایک ایسا سوال پوچھتا ہے جس پر بہت سے لوگ حیران ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ ہم اِس تکلیف دہ چکر سے بچ سکیں کتنے جنم اور پنرجنم لینا ضروری ہیں؟ یہ سوال تاریخ میں ان گنت بار پوچھا گیا ہے اور ابھی تک کوئی درُست جواب نہیں دیا جا سکا ہے۔

یہاں اس دھرتی پر پیدائش، موت اور مصائب کے چکر معمول کی بات ہے۔ لیکن اس دنیا سے آگے، جہاں خدا موجود ہے، وہاں کوئی تکلیف دہ چکر نہیں ہیں- وہاں صرف دائمی، نہ ختم ہونے والی خوشی ہے۔ شکر ہے کہ درد اور مشقت سے نجات پانے کے لیے لاکھوں اموات سے گزرنے اور پنرجنم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک بہت ہی دلچسپ چیز کے بارے میں بتاتا ہوں۔

مصائب سے ہمیشہ کے لیے بچاو!

بہت عرصہ پہلے پربھو یسُوع ایک انسان کے روپ میں اس دنیا میں آئے۔ اُس نے بیماروں کو شفا بخشی اور بہت سے دوسرے حیرت انگیز کام کئے۔ اُس نے ایک خاص جگہ کے بارے میں بھی سکھایا جسے “آسمان کی بادشاہت” کہا جاتا ہے۔ اُس نے کہا کہ فردوس ایک ایسی جگہ ہے جہاں نہ کوئی بیماری ہے، نہ تکلیف ہے اور نہ ہی پنر جنم کی ضرورت ہے۔ اس خوبصورت جگہ میں ہر کوئی ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

پربھو یسوع نے اس حیرت انگیز بادشاہی کے بارے میں تعلیم دی اور پھر اُس نے ہمیں اپنے برے کرموں کے انجام سے نجات دلانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی تاکہ ہم چاہیں تو وہاں جا سکیں۔

اپنی قربانی کی مَوت کے تین دن بعد، وہ قبر میں سےجی اُٹھا اور آسمان کی بادشاہی میں صعود کر گیا۔ اس نے اپنے پیروکاروں سے وعدہ کیا کہ وہ زمانے کے آخر میں انہیں فردوس میں لے جانے کے لیے واپس آئے گا۔

کیا یہ ایک حیرت انگیز مستقبل کی طرح نہیں لگتا؟ یسوع چاہتا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک نجات حاصل کرے - ہمیشہ کے لیے مصائب سے بچ جائے۔ لیکن جیسا کہ چھوٹے لڑکے نے پوچھا کہ ”یہ کب ختم ہوتا ہے؟” ہم یہ بھی سوچتے ہیں کہ ہمارے آزاد ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔

پربھو یسوع کی واپسی

دلچسپ بات یہ ہے کہ پربھو یسوع کے چیلوں نے بھی یہی سوال پوچھا تھا کہ یہ کب ختم ہوتا ہے؟ پربھو یسوع نے اس زمانے کے آخری ایام کو شدید زلزلوں، جنگوں، فاقہ کشی، طاعون اور وباؤں کے وقت کے طور پر بیان کیا۔ لوگوں کے دل ان کو ناکام کر دیں گے جیسے وہ مشکلات میں تیزی سے اضافہ دیکھیں گے۔ یہ پربھو یسوع کے آنے کی نشانیاں ہوں گی۔ اب ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہم زمانے کے آخر میں رہ رہے ہیں کیونکہ یہ تمام نشانیاں رونما ہو رہی ہیں۔

جلد ہی، پربھو یسوع اپنے وعدے کے مطابق واپس آئے گا۔ مُردوں کو قبروں سے زندہ جائے گا اور کامل نئے بدن دیئے جائیں گے، جیسا کہ بائبل کہتی ہے، "پربھو خود آسمان سے للکار اور مقرب فرشتہ کی آواز اور خُدا کے نرسنگے کے ساتھ اتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسیح میں موئے جی اٹھیں گے " (بائبل، 1۔تھسلنیکیوں 16:4)۔

اُس وقت دنیا جسے ہم جانتے ہیں تباہ ہو جائے گی، اور برائی کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ہم ایک ہزار سال کی خوشی کے لیے فردوس میں جائیں گے۔ پھر، پربھو یسوع خوبصورتی اور کاملیت میں دنیا کی تخلیق نو کرے گا - موت، درد، بیماری، افسردگی اور تنہائی سے پاک۔ اور اس نے وعدہ کیا کہ جو بھی اُس کے راستے پر چلتا ہے اُس کے وہاں ہونے کی ضمانت ہے۔ یہ یسوع کا راستہ ہے۔

حتمی رہائی

یسوع نے اپنی واپسی کے صحیح دن یا گھڑی کا انکشاف نہیں کیا، لیکن اس نے اپنے پیروکاروں کو بہت سی مخصوص نشانیاں دیں، جس سے ہم جانتے ہیں کہ اس کی آمد بہت قریب ہے - شاید آپ کی اور میری زندگی کے دوران ہی۔ کیا حیرت انگیز خبر ہے! پربھو یسوع کی آمد پر، ہم اپنے برے کاموں کے نتائج سے آزاد ہو جائیں گے!

اگر آپ آسمان کی بادشاہت میں داخل ہونے والوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو یسوع کے راستے پر چلنے کے لیے تین آسان اقدامات ہیں:

۱. خداوند یسوع پر یقین رکھیں۔ جب یسوع نے اپنی جان فدیہ میں دی تو اس نے ہر ایک کے برےاعمال کے نتائج اٹھا لیے. اس نے یہ اپنی رضامندی سے کیا تاکہ وہ ہمیں ان سے رہائی دلا سکے۔ آپ اس تحفے کو اپنے سارے دل، جان اور عقل سے مان کر قبول کر سکتے ہیں۔

۲.پربھو یسوع کے ساتھ شخصی تعلقات استوار کریں۔ پربھو یسوع نہیں چاہتا کہ ہم محض مذہبی فرائض کی ایک فہرست پرعمل کریں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اسےشخصی طور پر جانیں۔ ہم اس سے اسی طرح دعا کر سکتے ہیں جیسے ہم کسی قریبی دوست سے بات کرتے ہیں، اپنے دل کھول کر اپنے تمام راز بتاتے ہیں۔ پربھو یسوع نے اپنے پاک روح کےوسیلہ ہر روز ہمارے ساتھ رہنے کا وعدہ کیا تھا، اس لیے ہم کسی بھی وقت اُس کے ساتھ بات کر سکتے ہیں۔

۳.پربھو یسوع کی تعلیمات کی پیروی کریں۔ یسوع نے کہا کہ ہمیں اس کے آمد کے لئے ہوشیار اور تیار رہنا چاہئے۔ پربھو یسوع کے لیے عقیدت کی زندگی گزارنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اُس کے احکام کی پیروی کریں گے، اُس سے اپنےپورے دل سے پیار کریں گے اور اُس کے بادلوں میں ظاہر ہونے کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔ بائبل میں، ہمیں وہ سب کچھ ملے گا جو ہمیں پربھو یسوع کے پیروکار بننے کے لیے جاننے کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ اُس کی واپسی کی تیاری کے لیے یسُوع کے راستے پر کیسے چلنا ہے، تو براہ کرم اس کاغذ کی پشت پر دی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔

Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔صحیفہ اردوبائبل کے ترمیم شدہ ترجمہ سے لیا گیا ہے۔ کاپی رائٹ © 2012 پاکستان بائبل سوسائٹی کی اجازت استعمال کیا جاتا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں

نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!

newsletter-cover