میرے درد کا انصاف

میرے درد کا انصاف

خلاصہ

دُکھ درد ہمیشہ نہیں رہیں گے۔ یہ کتابچہ عصمت دری کی شکار ناری کی ایک جدوجہد کے متعلق بات کرتا ہے جیسے ہی وہ اس حتمی انصاف پر غور کرتی ہے جو خالق خُدا شریروں پر برپا کرے گا۔ یہ کتابچہ بیان کرتا ہے کہ یسوع نے کس طرح ریاکار رہنماؤں کی مذمت کی اور ان لوگوں کے حق میں عدالت کا وعدہ کیا جنہوں نے دُکھ اٹھائے تھے۔ لیکن اگر ہم نے خود غلطی کی ہے تو ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہمیں اُن دُکھوں کے وسیلہ معاف کیا جا سکتا ہے جنہیں خُداوند یسُوع مسیح نے ہمارے لیے برداشت کیا۔

خلاصہ

Tract

ناشر

Sharing Hope Publications

میں دستیاب

22 زبانیں

صفحات

6

ڈاون لوڈ کریں

وملا سیدھی بستر پر بیٹھ گئی، اس کا دل دھڑک رہا تھا۔ ایک اور ڈراؤنا خواب! ہر چند دنوں بعد، خوفناک یادیں اس کے خوابوں میں داخل ہو جاتی ہیں—ایک ایسے شخص کی یادیں جس نے اس کاغلط فائدہ اٹھایا جب وہ صرف 12 سال کی تھی۔

وملا اس دن کو بھول نہیں پائی۔ وہ شرمندہ اور گندہ محسوس کرتی تھی اور اس نے کسی کو درد کے بوجھ کے بارے نہیں بتایا جو اس نے اٹھا رکھا تھا۔ وملا یونیورسٹی میں داخل ہوئی، لیکن ڈراؤنے خواب اس کا پیچھا کرتے رہے۔ وہ اس آدمی سے نفرت کرتی تھی اورامید کرتی تھی کہ اسے وہی ملے گا جس کا وہ حقدار ہے۔

مشکل سوالات

وملا کا ذہن سوالات سے پریشان تھا۔ کیا اس کی عصمت دری کرنے والے کو کرموں کی سزا ملے گی؟ وہ اس کے شہر کا ایک معروف اور پاک باز آدمی تھا۔اس نے لوگوں کے لیے بہت سے اچھے کام کیے، کثرت سے روزے رکھے اور دیوتاؤں سے بڑی عقیدت کا مظاہرہ کیا۔ کیا ایک برائی کو اس کی تمام نیکیوں کے مقابلے میں تولا جائے تو کوئی فرق پڑے گا؟ وہ نہیں جانتی تھی کہ کرما کے قوانین کیسے کام کرتے ہیں، لیکن وہ جانتی تھی کہ اس کی برائی نے اس پر اثر ڈالا ہے۔ وملا اپنا درد نہ بھول سکی۔

انصاف کی تلاش

وملا کی ایک ہم جماعت، سائرہ نے ایک ایسی تنظیم میں زیر نگرانی تربیت حاصل کی تھی جو ضرورت مند خواتین کی مدد کرتی تھی۔ ایک دن سائرہ نے اُسے اندرونِ شہر مرکز کا دورہ کرنے دعوت دی جو بیواؤں، تشدد زدہ خواتین اور عصمت دری کی متاثرہ خواتین کی مددکرتا تھا۔ وملا نے گھبراہٹ محسوس کی اور سوچا کہ اگر کوئی اس کے گھناؤنے راز کو جانتا ہے۔ لیکن سائرہ اتنی مہربان لگ رہی تھی کہ وملا نے جانے کا فیصلہ کیا۔ جیسے ہی وہ گئیں، سائرہ نے اُسے کچھ زخمی خواتین کے بارے میں بتایا جنہیں انہوں نے پچھلے کچھ دنوں میں دیکھا تھا۔

” کیا آپ کبھی ایسی خواتین سے ملی ہیں جن کے ساتھ گروؤں نے زیادتی کی ہو؟ ” وملا نے شرماتے ہوئے پوچھا۔

” ہاں، کبھی کبھار“ سائرہ نے جواب دیا۔ ” یہ بہت افسوسناک ہے۔ صرف اس لیے کہ کوئی شخص مذہبی ہونے کا دعویٰ کرتا ہےاس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ خدا سے جڑا ہوا ہے. ”

” یہ سچ ہے… “

” میرے گرو، مہا گرو، نےفرمایا ہے کہ ہمارے زمانے میں مذہبی دنیا بہت خراب ہو جائےگی۔ ہمیں بدعنوان مذہب سے دور آنا چاہیے اور خالق خُدا سے جڑے رہنا چاہیے۔ وہ ہمیں صاف دل دے گا اور ہمارے برے کاموں کو معاف کر دے گا۔ پھر ہم اُن لوگوں میں شامل ہوں گے جو خدا کواِس زمین کو ایک کامل جگہ کے طور پر دوبارہ تخلیق کرتے ہوے دیکھتے ہیں جس میں کوئی اور بدکار لوگ نہیں ہوں گے۔“

” یہ بہت دلچسپ لگتا ہے۔ تمہارا گروکون ہے؟ “

” میں پربھو یسوع کی پیروی کرتی ہوں۔ وہ ایک عظیم استاد تھا، لیکن ساتھ ہی وہ خدا کا اوتار تھا۔ کیا تم یسوع کےمتعلق جانتی ہو؟ “

” مجھے لگتا ہےکہ میں نے بازار میں یسُوع کی کچھ تصویریں دیکھی ہیں، لیکن میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی ہوں۔ اس نےاورکیا کچھ کہا؟ “

بَس فٹ پاتھ کے ساتھ رُکی۔ سائرہ نے کہا” چلو اندر چلتے ہیں پھر میں آپ کو مزید بتاؤں گی۔ “

رُوحانی ریاکاری

وملا اور سائرہ بس میں سوار ہوئیں اور اُنہیں نشستیں ایک ساتھ مل گئیں۔

سائرہ نےکہا۔” یسوع نےمذہبی ریاکاری کےنقصان دہ اثرات کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔ “ اس نے اپنے پرس سے پربھو یسوع کی ایک چھوٹی سی کتاب نکالی اور اسے کھولا۔ ” دیکھو یہ یہاں کیا کہتا ہے، “ اس نے اشارہ کیا۔ وملا نے پڑھا،

اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسِیو تُم پر افسوس! کہ تُم بیواؤں کے گھروں کو دبا بَیٹھتے ہو اور دِکھاوے کے لِئے نماز کو طُول دیتے ہو۔ تُمہیں زِیادہ سزا ہو گی۔ (بائبل، متی کی انجیل 14:23)۔

” فقیہ اور فریسی کون ہیں؟ “ اُس نے پوچھا۔

سائرہ نے وضاحت کی کہ” وہ پربھو یسوع کے زمانے میں ایک طرح کے گروؤں کی طرح تھے، لیکن وہ بہت بدعنوان لوگ تھے۔“ وملا نے سر ہلایا اور پڑھتی رہی۔

اے ریا کار فقیہو اور فریسیو تم پر افسوس! کہ پِیالے اور رکابی کو اُوپر سے صاف کرتے ہو مگر وہ اندر لُوٹ اور ناپرہیزگاری سے بھرے ہیں۔ اَے اندھے فرِیسی! پہلے پِیالے اور رکابی کو اندر سے صاف کر تاکہ اُوپر سے بھی صاف ہو جائیں۔ (بائبل، متی کی انجیل 26،25:23)۔

ابدی عدالت

سائرہ نے کہا کہ” خالق خُدا ہمیں محتاط رہنے کو کہتا ہے کیونکہ روحانی ریاکاری آج بھی ہمارے درمیان ہے۔پربھو یسوع کی کتاب کہتی ہے کہ ہمارے وقتوں میں سنسار اور یہاں تک کہ مذہبی نظام بھی بہت بدعنوان ہوں گے۔ لیکن جب خدااِس دنیا کو دوبارہ تخلیق کرے گاتو وہ بدکاروں کا انصاف کرے گا ۔ “

” آپ کے خیال میں وہ کس طرح عدالت کرے گا ؟ “ وملا نے پوچھا۔

سائرہ نے وضاحت کی،” پربھو یسوع کی کتاب کہتی ہے کہ خدا ہرایک کے اچھے اوربرےاعمال کوایک کتاب میں درج کرتا ہے۔ " زمانے کے آخر میں، پربھو یسوع بادلوں میں آنے والا ہے۔ ہر کوئی اسے دیکھے گا۔ وہ کتاب کے مطابق ہم میں سے ہر ایک کی عدالت کرے گا۔“

وملا متجسس ہوئی ” لیکن ہمیں اپنے برے کاموں کے بارے میں کیا کرنا چاہیے؟ “ اس نے پوچھا۔

جیسے ہی وہ اپنے اسٹاپ پر پہنچیں اور بس سے باہر نکلیں، سائرہ مسکرائی۔ ”یہ بہترین حصہ ہے۔ خداوند یسوع گناہ کی قربانی کے طور پر موا اور پھر دوبارہ زندہ ہوا۔ اُس نے وعدہ کیا کہ اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں اور اُس پر ایمان لائیں تو اس کا جان قربان کرنے کا نیک عمل اتنا طاقتور ہے کہ یہ ہمارے تمام برے کرموں کو کتاب سے مٹا دے گی۔ “

بہترین‭ ‬فیصلے‭ ‬کا‭ ‬پیغام

وہ‭ ‬اُس‭ ‬مرکز‭ ‬تک‭ ‬پہنچ‭ ‬چکی‭ ‬تھیں‭ ‬جو‭ ‬نظر‭ ‬انداز‭ ‬کی‭ ‬گئی‭ ‬خواتین‭ ‬کی‭ ‬ضروریات‭ ‬کو‭ ‬پورا‭ ‬کرتا‭ ‬ہے۔‭ ‬وملا‭ ‬نے‭ ‬غریب،‭ ‬دبلی‭ ‬پتلی‭ ‬بیواؤں‭ ‬کو‭ ‬دیکھا‭ ‬جو‭ ‬روزانہ‭ ‬کھانے‭ ‬کے‭ ‬لیے‭ ‬باہر‭ ‬انتظار‭ ‬کر‭ ‬رہی‭ ‬ہوتی‭ ‬تھیں۔‭ ‬اس‭ ‬نے‭ ‬ایک‭ ‬متوسط‭ ‬طبقے‭ ‬کی‭ ‬عورت‭ ‬کو‭ ‬تیزی‭ ‬سے‭ ‬اندر‭ ‬داخل‭ ‬ہوتے‭ ‬دیکھا،‭ ‬جو‭ ‬سیاہ‭ ‬چشمے‭ ‬کے‭ ‬پیچھے‭ ‬اپنی‭ ‬کالی‭ ‬آنکھ‭ ‬چھپانے‭ ‬کی‭ ‬کوشش‭ ‬کر‭ ‬رہی‭ ‬تھی۔‭ ‬وملا‭ ‬کا‭ ‬دل‭ ‬ہمدردی‭ ‬سے‭ ‬پیچ‭ ‬کھانے‭ ‬لگا۔‭ ‬وہ‭ ‬واحد‭ ‬عورت‭ ‬نہیں‭ ‬تھی‭ ‬جو‭ ‬تکلیف‭ ‬اُٹھا‭ ‬رہی‭ ‬تھی‭!‬

سائرہ‭ ‬نے‭ ‬غور‭ ‬کیا۔‭ ‬”‭ ‬تم‭ ‬ٹھیک‭ ‬ہو؟‭ ‬“

”‭ ‬ہاں،‭ ‬میں‭ ‬ٹھیک‭ ‬ہوں۔“‭ ‬وملا‭ ‬نےجواب‭ ‬دیا۔‭ ‬“‭ ‬لیکن‭ ‬میں‭ ‬سوچنا‭ ‬شروع‭ ‬کر‭ ‬رہی‭ ‬ہوں‭ ‬کہ‭ ‬ہمیں‭ ‬ضروت‭ ‬ہے‭ ‬کہ‭ ‬پربھو‭ ‬یسوع‭ ‬ہمارا‭ ‬منصف‭ ‬بننے‭ ‬کے‭ ‬لیے‭ ‬جلد‭ ‬آئے۔‭ ‬اگر‭ ‬یہ‭ ‬سچ‭ ‬ہے‭ ‬کہ‭ ‬وہ‭ ‬برے‭ ‬لوگوں‭ ‬کو‭ ‬ختم‭ ‬کر‭ ‬دے‭ ‬گا‭ ‬اوراچھے‭ ‬لوگوں‭ ‬کو‭ ‬ہمیشہ‭ ‬رہنے‭ ‬کے‭ ‬لیے‭ ‬ایک‭ ‬خوبصورت‭ ‬جگہ‭ ‬لے‭ ‬جائے‭ ‬گا،‭ ‬تو‭ ‬یہ‭ ‬سب‭ ‬سے‭ ‬بہترین‭ ‬فیصلہ‭ ‬ہےجس‭ ‬کے‭ ‬بارے‭ ‬میں‭ ‬نے‭ ‬کبھی‭ ‬سنا‭ ‬ہے‭!"‬

اگر‭ ‬آپ‭ ‬پربھو‭ ‬یسوع‭ ‬کی‭ ‬کتاب‭ ‬کے‭ ‬بارے‭ ‬میں‭ ‬مزید‭ ‬جاننا‭ ‬چاہتے‭ ‬ہیں،‭ ‬تو‭ ‬براہِ‭ ‬کرم‭ ‬اس‭ ‬کاغذ‭ ‬کی‭ ‬پشت‭ ‬پر‭ ‬دی‭ ‬گئی‭ ‬معلومات‭ ‬پر‭ ‬ہم‭ ‬سے‭ ‬رابطہ‭ ‬کریں۔


Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔
صحیفہ اردوبائبل کے ترمیم شدہ ترجمہ سے لیا گیا ہے۔ کاپی رائٹ © 2012 پاکستان بائبل سوسائٹی کی اجازت استعمال کیا جاتا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں

نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!

newsletter-cover