
دُنیا کا خاتمہ: ایک چونکا دینے والی پیشینگوئی!
خلاصہ
ہماری دُنیا کا مستقبل کوئی راز نہیں ہے۔ بائبل میں پہلے سے پیش گوئی کر دی گئی تھی جو خُداوند یسوع مسیح کی کتاب ہے۔ یسُوع نے ہمیں مخصوص نشانات پر نگاہ رکھنے کو کہا ہے تاکہ جب خاتمہ نزدیک ہو تو ہم جان سکیں۔ اگر ہم اُس کی تعلیمات پر عمل کریں اوراپنا بھروسہ اُس میں رکھیں، تو ہم محفوظ مستقبل رکھیں گے۔ یہ کتابچہ بتاتا ہے کہ دُنیا کے خاتمے اور اَبدیت کے آغاز کے لئے ہمیں کیسے تیار رہنا ہے۔
خلاصہ
Tract
ناشر
Sharing Hope Publications
میں دستیاب
22 زبانیں
صفحات
6
رمندیپ نے اپنے بوڑھے بدن کو زیادہ آرام دہ حالت میں رکھنے کے لیے کروٹ بدلی۔ ان دنوں اس کے جوڑوں میں درد بڑھ رہا تھا، اور جب اس نے چاول کے کھیتوں کی طرف دیکھا تو سارے رنگ ایک ساتھ دھندلا گئے تھے۔ وہ اپنی بہو کو کھانا بناتے ہوئے سن سکتا تھا، اور اُس نے سوچا کہ کیا اس کے گھر والے اسے بوجھ سمجھتے ہیں۔ بڑھاپا آسان نہیں تھا—نہ اس کے لیے اور نہ ہی اس کے نگہداشت کرنے والوں کے لیے۔
اس نے سوچا کہ اس نے اپنے گرو کو کیا کہتے سنا تھا جب وہ چھوٹا تھا اورمندر تک چل کرجا سکتا تھا۔ اس کے گرو نے کہا کہ دنیا کے چار زمانے ہیں—ہر ایک بتدریج خراب ہوتا جا رہا ہے۔ آخری زمانہ—کالی یوگ—سب سے بد ترین، برائی، مصائب اور تاریکی سے بھرا ہوا۔ رمندیپ نے آہ بھری۔ شاید کالی یوگ تھوڑا سا بڑھاپے کی طرح تھا—ان تمام چیزوں کا حتمی انحطاط جو کبھی اچھا تھا۔ اس نے خبر سنی کہ کیسے لوگ زلزلوں، بیماریوں، قتل و غارت اور جنگوں سے مر رہے ہیں۔ جو نہیں موئے وہ مادہ پرست، افسردہ اور بد اخلاق ہو رہے تھے۔
یہ افسردہ دنیا کب ختم ہوگی؟ کیا اس کا بوڑھا بدن—اورزوال پذیر سیارہ—دوبارہ جنم لے سکتا ہے؟
زمین کے مستقبل کی پیشینگوئی
میں آپ کو ایک الٰہی پیش گو سے متعارف کرانا چاہتا ہوں، جس کی پیشینگوئیوں پر مجھے بلا تکرار بھروسہ ہے۔ وہ پربھو یسوع مسیح ہے۔ وہ ایک انسان کے طور پر زمین پر آیا، لوگوں کو شفا دیتا اور سب کو بتاتا کہ وہ آسمان کی بادشاہی میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں۔ 33 سال کی عمر میں انہوں نے اپنی جان فدیہ کے طور پر دے دی۔ پھر حیرت انگیز طور پر وہ موت سے دوبارہ جی اٹھا! اس نے کہا کہ اگر ہم اس پر اِیمان رکھتے اور اُس کی اطاعت کرتے ہیں تو اس کا فدیہ ہمارے لئے بخشش اور نجات کا باعث ہو گا۔
پربھو یسوع نے ہماری دنیا کے مستقبل کے بارے میں بات کی اور دعویٰ کیا کہ وہ اس موجودہ بُرے دور کو ختم کر دے گا۔ اس کی کتاب، بائبل، پیشین گوئی سے بھری ہوئی کتاب ہے۔ ہمیں اس کی پیشینگوئیوں پر توجہ دینی چاہیے کہ ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ آخر قریب ہے۔
دنیا کا خاتمہ
ایک دن، پربھو یسوع کے شاگردوں نے اُس سے پوچھا، "تیرے آنے اور دنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہو گا؟" (بائبل، متی کی انجیل 3:24)۔ پربھو یسوع نے اُن سے کہا کہ دُنیا کے خاتمے سے پہلے نشانیاں ہوں گی جو ہمیں یہ جاننے میں مدد کرتی ہیں کہ اُس کی آمد قریب ہے۔ ان نشانیوں میں شامل ہیں:
۱۔ جھوٹے مسیح۔ پربھو یسوع نے کہا، "خبردار! کوئی تم کو گمراہ نہ کر دے۔ کیونکہ بہتیرے میرے نام سے آئیں گے اور کہیں گے میں مسیح ہوں اور بہت سے لوگوں کو گمراہ کریں گے" (بائبل، متی کی انجیل 25،24:4)۔ ہمیں یسوع ہونے کا دعویٰ کرنے والے جعل سازوں کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔ اُس کی حقیقی آمد پوری دنیا میں نظر آئے گی— "جَیسے بِجلی پُورب سے کَوند کر پچّھم تک دِکھائی دیتی ہے وَیسے" (بائبل، متی کی انجیل 27:24)۔—اور یہ اس وقت ہو گی جب ساری دنیا خوفناک اور حیران کن آفتوں سے لرز اٹھے گی۔
۲۔ جنگیں اور جنگوں کی افواہیں۔ پربھو یسوع نے کہا، "تم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سنو گے۔ خبردار! گھبرا نہ جانا! کیونکہ ان باتوں کا واقع ہونا ضرور ہے لیکن اس وقت خاتمہ نہ ہو گا۔ کیونکہ قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی۔" (بائبل، متی کی انجیل 7،6:24)۔ جیسے، جیسے ہم زمانے کے اختتام پر پہنچیں گے، تو جنگیں بار بار اور زیادہ شدید ہوتی جائیں گی۔
۳۔ قحط زلزلے، اور وبائی امراض۔ تیسری نشانی جس کی اس نے پیشینگوئی کی تھی وہ یہ تھی کہ "جگہ جگہ کال پڑیں گے اور بھونچال آئیں گے۔ لیکن یہ سب باتیں مصیبتوں کا شروع ہی ہوں گی۔ (بائبل، متی کی انجیل 8,7:24)۔ صدی کے آغاز سے اب تک 20 ملین سے زیادہ لوگ قحط کا شکارہوچکے ہیں۔ نیپال میں 2015 کا زلزلہ، جس میں8,000 افراد ہلاک ہوئے تھے، تاریخ کے مہلک ترین زلزلوں میں سے ایک تھا۔ بیماری لاتعداد جانیں لے چکی ہے۔ یقیناً، ہم دیکھ رہے ہیں کہ پربھو یسوع نے کیا پیشینگوئی کی تھی۔
۴۔ اخلاقی تنزلی۔ پربھو یسوع نے کہا، "اور بے دینی کے بڑھ جانے سے بُہتیروں کی مُحبّت ٹھنڈی پڑ جائے گی" (بائبل، متی کی انجیل 12:24)۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں ہر روز اوسطاً 91 عصمت دریاں اور 79 قتل ہوتے ہیں۔ لوگ اتنے خودغرض ہوتے جا رہے ہیں کہ انہیں اب پرواہ نہیں کہ ان کے اعمال دوسروں کو کس طرح تکلیف پہنچاتے ہیں۔
پربھو یسوع نے ان تمام نشانیوں کی پیشینگوئی کی جو جلال کے بادلوں میں اس کی واپسی سے پہلے وقوع پذیر ہوں گے۔ جب ہم ان نشانیوں کو رونما ہوتے دیکھتے ہیں، ہم جان سکتے ہیں کہ اس کی پیشین گوئیاں سچی ہیں اور یہ کہ اس کی آمد بہت قریب ہے!
خداوند یسوع کی واپسی کی تیاری!
وہ لوگ جو خود غرضی، مغروری اور بداخلاقی میں زندگی بسر کر رہے ہیں پربھو یسوع کے آنے پر خوش نہیں ہوں گے۔ درحقیقت، جب وہ بادلوں میں واپس آئے گا، تو اُن کے تمام برے اعمال ان پر ایک ہی تباہ کن لمحے میں گریں گے۔ وہ اُس سے چھپنے کی کوشش کریں گےاورچٹانوں اور پہاڑوں سے کہنے لگیں گے، "کہ ہم پر گر پڑو اور ہمیں اس کی نظر سے جو تخت پر بیٹھا ہوا ہے" (بائبل، مکاشفہ 16:6)۔
لیکن جو لوگ پربھو یسوع کی قربانی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ اُس دن وہ فوری طور پر تبدیل ہو جائیں گے اور اُنہیں نئے اور لافانی جسم دیے جائیں گے۔ وہ بادلوں پر اُڑیں گے اور اس زوال پذیر دنیا سے ہمیشہ کے لیے بچ جائیں گے۔ اگر آپ ان سداخوش رہنے والے لوگوں میں سے ایک بننا چاہتےہیں تو آپ آج ہی یہ آسان دعا مانگ سکتے ہیں:
پیارے خالق خُدا، مجھے یقین ہے کہ پربھو یسوع جلدی واپس آ رہا ہے۔ براہِ کرم مجھے سکھائیں کہ اب پربھو یسوع کو کیسے جاننا اورکیسے اُس پر بھروسہ کرنا ہے تاکہ میں اُن لوگوں میں شامل ہو جاؤں جو آسمان پر اُٹھائے جائیں۔ آمین۔
اگر آپ مستقبل کے بارے میں پربھو یسوع کی پیشین گوئیوں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اس کاغذ کی پشت پر دی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔
ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں
نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!
