معجزات کا دن

معجزات کا دن

خلاصہ

ومل کے اپنی بیوی کے ساتھ کشیدہ تعلق بدتر ہوتا جارہا تھا۔ لیکن ایک دن، اس نے سبت کے متعلق سیکھا، جو خالق خُدا کی تعظیم میں ایک خاص مُقدس دِن ہے۔ اس نے خُداوند یسُوع کی کتاب کو پڑھنا اور ہر ہفتے سبت کا دن منانا شروع کیا۔ آہستہ آہستہ، ومل کا غصہ کافور ہوجاتا ہے، اور اس کی شادی میں کچھ خاص ہونے لگا۔

خلاصہ

Tract

ناشر

Sharing Hope Publications

میں دستیاب

22 زبانیں

صفحات

6

ڈاون لوڈ کریں

ومل نے اپنا آٹو رکشہ سڑک کے کنارے لگایا اگرچہ دن بھر اس کے بہت سے گاہک ہوتے، لیکن وہ خوش نہیں ہوا۔ وہ اپنی شادی کے بارے میں سوچنا نہیں روک سکتا تھا۔ یہ ٹوٹ رہی تھی!

وہ اپنی بیوی سیما سے پیار کرتا تھا — لیکن وہ ہر چند دنوں بعداسے مارنے سے خود کو نہیں روک سکتا تھا۔ اُس نے اُسے اتنا غصہ دلایا۔ وہ یہ نہیں کرنا چاہتا تھا، لیکن یہ ہوا۔

مذہبی رسومات کے دوران، سیما روحوں کے قبضے میں آجاتی اور وہ وحشیانہ رقص کرتی، اپنے جسم پر قابو کھو دیتی، اور اپنے کپڑے پھاڑ دیتی تھی۔ ومل کو یہ پسند نہیں تھا جس طرح وہ خود پر قابو کھو دیتی۔ اس نے اس سے کہا کہ وہ رسومات میں جانا بند کردے، لیکن اس نے ایک نہ سنی۔ وہ پھٹے کپڑوں اور چہرے پر جانوروں کی قربانیوں کا خُون لیے گھر پہنچتی اور ومل غصے میں آکر اسے مارتا۔

سیما دو بار حاملہ ہوئی لیکن اُسکی جنونی رسومات کی وجہ سے اسقاط حمل ہو گیا۔ وہ زیادہ سے زیادہ ضدی ہوتی گئی اور ومل غصے میں، افسردہ اور مجرم ہونے لگا۔

ایک بہتر راستہ

جیسے ہی ومل اپنے آٹو رکشا میں بیٹھا، اس نے شدت سے بہتر راستے کی خواہش کی۔ اچانک اسے سڑک کے قریب ایک عمارت کے اندر سے آوازیں سنائی دیں۔ اندر بچے اور بڑے لوگ تھے اور اور وہ سن رہے تھے جب کوئی کہانی سنا رہا تھا۔

کہانی کار نے ایک ایسے شخص کے بارے میں بات کی جو اپنی مشکلات سے بھاگ رہا تھا۔ اس نے اپنے جڑواں بھائی کو دھوکہ دیا تھا اور اسے اتنی بری طرح سے صدمہ پہنچایاکہ اسے اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔ جیسے ہی وہ وہاں سےبھاگا، وہ بیابان میں سونے کے لیے رک گیا۔ اس کے پاس پتھر کے تکیہ کے علاوہ خود کو پر سکون رکھنے کے لیے کچھ نہیں تھا۔ اپنے خاندان کو توڑنے کے لئے جو اس نے کیا تھا اس کے لئے اُسے تنہائی اور افسوس کا احساس ہوا۔

ومل نے بڑےغور سے سنا۔ وہ جانتا تھا کہ اس آدمی نے کیسا محسوس کیا ہوگا۔

کہانی کار کہانی سناتا رہا۔ جب وہ آدمی سوگیا تو اس نے ایک خواب دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک سیڑھی آسمان تک پہنچ رہی ہے۔ فرشتوں کا سیڑھی سےاوپر چڑھنا اور نیچےاترنا، گویا اس اداس، ٹوٹے ہوئے آدمی کے لیے برکتیں نازل کرنا تھا۔ جب وہ جاگا تو اسے خوشی محسوس ہوئی۔ اس نے اپنے خدا کے لیے اس پتھر سے ایک یادگار بنائی جسے اس نے تکیے کے طور پر استعمال کیا تھا۔ سیڑھی کی رویا نے اسے ایک بار پھر خدا سے منسلک ہونے کا احساس دلایا، اور وہ جانتا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے والا ہے۔

ایک نئی کتاب

جب لوگ چلے گئے، ومل جھجھکتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا۔

” سبت مبارک ہو “، کہانی سنانےوالے نے اسے سلام کیا۔

” سبت کیا ہے؟ “ ومل نے تجسس سے پوچھا۔

” ہم خالق خدا کی عبادت کرتے ہیں “، کہانی سنانے والے نے جواب دیا۔ ” اوروہ ہم سے ہفتے کے ساتویں دن سبت کے روز عبادت کرنےکا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ اس نے دنیا کو چھ دنوں میں تخلیق کیا۔ جس طرح آدمی کے خواب میں سیڑھی آسمان اور زمین کو جوڑتی ہے، اسی طرح سبت ایک ہفتہ وارپاک دن ہے جو ہمیں خدا سے جوڑتا ہے۔ جب ہم اس دن عبادت کرتے ہیں تو ہم اپنے پیدا کرنے والے خدا سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور اس کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ “

ومل جڑواں بھائیوں کی کہانی سن کربہت متاثر ہوا۔ ” آپ کو وہ کہانی کہاں سے ملی؟ “

” یہ بائبل سے ہے، پربھو یسوع مسیح کی کتاب‘‘ کہانی سنانے والے نے شیلف سے بائبل نکالی اور ومل کو دی۔ ” آپ یہاں سے کہانی پڑھ سکتے ہیں۔ “

ومل نے اس شخص کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نئی کتاب کے ساتھ گھر چلا گیا۔ اسے پڑھتے ہی سکون محسوس ہوا اور وہ اگلے ہفتے کے روز واپس آیا۔ جب وہ خاموشی سے بیٹھا اور پیدا کرنے والے خدا سے اُس کے پاک دن پر دعا کرتا رہا تو اس کے دل میں کچھ حیرت انگیز ہونے لگا۔

ایک بدلا ہوا آدمی

ایک دن،جب ومل نے اپنی نئی کتاب پڑھی تو اسے ایک آیت ملی جس میں کہا گیا تھا،” کیا تم نہیں جانتے کہ تم خدا کا مَقدس ہواور خدا کا روح تم میں بسا ہوا ہے" (بائبل، 1۔کرنتھیوں 16:3)؟ اس کے دماغ میں اچانک روشنی چمکی۔

چونکہ جسم خدا کا مقدس ہے، اس نے سوچا، کسی کو حق نہیں ہے کہ وہ اسے نقصان پہنچائے۔ مجھے اپنی بیوی کو مزید نہیں مارنا چاہیے۔

اس نے پہلے بھی کئی بارخود کو روکنے کی کوشش کی تھی لیکن اس بار یہ واقعی کار گر ثابت ہوا۔ وہ جانتا تھا کہ بائبل پڑھنے اور سبت کے دن عبادت کرنے نے اسے خالق خُدا سے جوڑ دیا تھا جس نے اس کے دل کو بدلنے میں مدد کی۔ یوں محسوس ہوا جیسے کسی الہی ہاتھ نے پتھریلے دل کو اس کے سینے سے نکال کر اس کی جگہ رحیم دل ڈال دیا ہو۔

وہ پھر سے ایک ہوگئے!

کئی سالوں تک، ومل نے پاک سبت کے دن خالق خدا کی عبادت جاری رکھی۔ رفتہ، رفتہ سیما نے اپنے شوہر میں تبدیلی دیکھی۔ اس نے اسے پھر کبھی نہیں ماراتھا۔ اس کے بجائے وہ نرم مزاج اور مہربان تھا۔

سیما اب تک بہت تھکی ہوئی اور اداس ہو چکی تھی۔ اس نے دیکھا کہ ومل خداوند یسوع مسیح کی کتاب پڑھنے اور ہفتہ کے دن اپنی عبادت سے گھر واپس آنے کے بعد ہمیشہ بہت پرسکون نظر آتا تھا۔ آخر کار، جب اُس نے اُس سے پوچھا کہ کیا وہ اس کے ساتھ جانا چاہتی ہے، تو وہ مان گئی۔

” سبت کا دن ہمارے خاندان کے لیے ایک خاص پاک دن ہے۔” ومل کہتا ہے۔ ”یہ وہ دن ہے جب خدا ہمیں اپنے ساتھ جڑنے کی دعوت دیتا ہے۔ جب ہم اس کے ساتھ اس طرح جڑتے ہیں، تو وہ معجزات کرتا ہے۔ میں اپنی بیوی کو جانتا ہوں اور آج میری ازدواجی زندگی خوشگوار ہے کیونکہ میں نے ہر روز خالق خداوند کی عبادت کرنا سیکھا ہے اور خاص طور پر پاک سبت کے دن۔ سبت کی برکات ہمیں خدا اور ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں۔ “

آج، ومل اور سیما اپنے دو بیٹوں کے ساتھ خوشحال ازدواجی زِندگی میں رہ رہے ہیں۔ وہ اپنے تمام پڑوسیوں کوپاک سبت کے دن کی برکات کے بارے میں بتاتے ہیں۔

اگر آپ سبت کے دن کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں یا مقدس بائبل حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اس کاغذ کی پشت پر دی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔


Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔صحیفہ اردوبائبل کے ترمیم شدہ ترجمہ سے لیا گیا ہے۔ کاپی رائٹ © 2012 پاکستان بائبل سوسائٹی کی اجازت استعمال کیا جاتا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں

نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!

newsletter-cover