
خُدا کے خاص لوگ
خلاصہ
خُداوند یسُوع مسیح نے ہمیں بتایا کہ وہ آنے والے زمانے میں کیسے ایک کامل دُنیا کی تخلیق نو کرے گا۔ اُس کے خاص لوگ ہمیشہ وہاں رہیں گے۔ یہ خاص لوگ کون ہیں؟ بائبل مُقدّس اُنہیں ’’بقیہ‘‘ کہتی ہے۔ کتابچہ بقیہ کی مختصر تفصیل دیتا ہے اورہمیں بتاتا ہے کہ وہ سب کون سا وقوعہ دیکھنے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
خلاصہ
Tract
ناشر
Sharing Hope Publications
میں دستیاب
22 زبانیں
صفحات
6
ایک ایسے شخص کا قصہ جس نے طویل سفر پر جانے سے پہلے اپنے نوکروں کو جمع کیا۔ اس نےایک نوکر کو پیسوں کا ایک بڑا تھیلا دیا۔ دوسرے نوکر کو پیسوں کا ایک درمیانے سائز کا تھیلا؛ اور تیسرے نوکر کو، پیسوں کا ایک بہت چھوٹا تھیلا—یعنی ہر ایک کو اُس کی اہلیت کے مطابق دیا۔ جانے سے پہلے اُس نے اُن سے کہا کہ وہ اس کی غیر موجودگی میں اُس کی جائیداد کا خیال رکھیں پھر وہ چلا گیا۔
پہلے نوکر نے اپنا پیسہ لیا اور اس سے لین دین کرنے لگا۔ اسی طرح دوسرے نوکر نے بھی اپنا پیسہ کاروبار میں لگا دیا۔ انہوں نے سخت محنت کی، اور جلد ہی دونوں نے اپنی سپرد کردہ رقم کو دوگنا کر دیا۔
لیکن تیسرا نوکر، جس کے پاس پیسے کا بہت چھوٹا تھیلا تھا، مختلف تھا۔ اس نے زمین میں ایک گڑھا کھودا اور رقم کو محفوظ رکھنے کے لیے دفن کر دیا—پھر اس نے آرام کیا، اپنےآقا کے دور رہنے کے دوران کئی برسوں تک سستی کا لطف اٹھایا۔
بالآخر اُن کا آقا واپس آگیا۔ پہلے دو نوکروں نے اسے دکھایا کہ کس طرح انہوں نے سخت محنت کی اور اس کے اثاثوں کو دوگنا کیا۔ اس نے کہا،” شاباش! تم اچھےاور دِیانت دار نوکرہو۔ تُم نے چھوٹے معاملات میں خود کو ثابت کیا ہے، اوراب میں تُمہیں بڑے معاملات کا مختار بناوں گا۔" پھر اس نے اُنہیں انعام دیا۔
تیسرا نوکر شرمندہ اور روتا ہوا سامنے آیا۔ اُس نے کہا، " مالک میں جانتا تھا کہ آپ سخت آدمی ہیں ، جہاں نہیں بویا وہاں سےکاٹتے ہیں اور جہاں آپ نے کوئی بیج نہیں بکھیراوہاں سےجمع کرتے ہیں۔ میں ڈر گیا، اس لیے میں نےجا کرتمہاری رقم زمین میں چھپا دی۔ جو تیرا ہے یہاں حاضر ہے،کچھ بھی کم نہیں ہے۔“ لیکن مالک غصے میں تھا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ کاہل نوکر نے اس کے دور رہتے کچھ نہیں کیا تھا۔ اس نے اپنا پیسہ اُس سےلےلیا اور اس نوکر کو دیا جس نے وفاداری سے کام کیا تھا، اور بے وفا نوکر کو سزا کی جگہ پر ڈال دیا۔
ایک کامل بادشاہی
یہ کہانی عظیم استاد اور کہانی سنانے والے پربھو یسوع مسیح نے سنائی تھی۔ اس کی کتاب بائبل ، ہمیں بتاتی ہے کہ وہ ایک دن بادلوں میں واپس آئے گا اور اپنے خاص لوگوں، اپنے بندوں کو جو وفادار رہے ہیں، اُن کو بہت بڑا اجر دے گا۔ لیکن جو لوگ اس کی واپسی کے لیے تیار نہیں ہیں وہ بہت مایوس ہوں گے۔
خدا کے وفادار لوگوں کے لیے یہ شاندار انعام کیا ہے؟ پربھو یسوع مسیح نے ہمیں " خدا کی بادشاہی“ کہلانےوالی جگہ پر لے جانے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ بادشاہی وہ جگہ ہے جہاں خالق خدا بسیرا کرتا ہے۔ یہ ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہر کوئی مکمل طور پر خوش باش ہے اور جہاں خدا نوع انسانی کے ساتھ رہتا ہے۔ اس مملکت کے لوگ خداوند کی شریعت اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی میں رہتے ہیں۔ وہاں کوئی غم، درد یا موت نہیں ہے۔ یہ زبردست بادشاہی کبھی ختم نہ ہوگی! لیکن اس مقام تک صرف وفادار اور فرمانبردار ہی جا سکیں گے۔ جو لوگ خدا کو رد کرتے ہیں یا اس کی خدمت کرنے میں سست اورلاپرواہ ہیں وہ اس کی بادشاہی میں داخل نہیں ہوں گے۔
خُدا کی بادشاہی کو کمانا ممکن نہیں ہے۔ یہ زندگی بھر کی نیکیوں سے کہیں زیادہ مہنگا ہوگا۔ اس کے بجائے، خالق خدا ہمیں ایک مفت تحفہ کے طور پر داخلے کی پیشکش کرتا ہے۔ کوئی بھی شخص خدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکتا ہے، چاہے اس کی نسل، سماجی حیثیت، یا ماضی کی تاریخ کچھ بھی ہو۔ لیکن اگرچہ ہم نیک اعمال سے اس بادشاہی میں داخل نہیں ہو سکتے، ہمارے اعمال اب بھی اہم ہیں۔ خدا ہمارے اعمال کو دیکھتا ہے کہ آیا ہم اُس قسم کے لوگ ہیں جو ایسی کامل اور ہم آہنگی والی جگہ پر خوش ہوں گے۔
بائبل لوگوں کے ایک خاص گروہ کا تذکرہ کرتی ہے جو پہلے دو نوکروں کی طرح ہیں، وہ جو کرتے ہیں اُس میں وفادارہیں۔ یہ خاص لوگ جنہیں ” بقیہ“ کہا جاتا ہے، دنیا کے ہر ملک میں ہیں جو خدا کی فرمانبرداری کرتے ہیں اور وہ پربھو یسوع کی دوسری آمد کے لیے سنجیدگی سے منتظر ہیں۔
بقیہ میں شامل ہونا
ہم خدا کے خاص لوگوں کا حصہ کیسے بن سکتے ہیں، وفادار بندوں کا یہ گروہ جو ایک دن خداوند یسوع کی بادشاہی میں داخل ہو گا؟ خداوند یسوع نے ہمیں خدا کے ساتھ وفادار رہنا سکھایا، لیکن اُس نے پیچیدہ قوانین کی ایک لمبی فہرست نہیں بنائی۔ اُس سے کہا کہ ہمیں خُدا سے اپنے سارے دِل، جان اور عقل سے مُحبّت رکھ۔نا ہے اور ہمیں اپنے پڑوسی سے اپنے برابر مُحبّت رکھنا ہے۔ (بائبل، متی کی انجیل 40-37:22)۔ یہ شاید آسان لگتا ہے، لیکن ہم میں سے زیادہ تر کے لیے ناپسندیدہ لوگوں سے پیار کرنا آسان نہیں ہے۔ پھر بھی پربھو یسوع نے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں سے بھی محبت کرنی چاہئے (بائبل، متی کی انجیل 44:5)۔ یہ یہ صرف اس لیے ممکن ہے کیونکہ خُدا پراسرار طریقے سے ہمارے دلوں کو بدل دیتا ہے اور ہمیں مافوق الفطرت محبت اور نیکی عطا کرتا ہے۔ خدا کے لئے محبت اور دوسروں کے لئے محبت کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پربھو یسوع کے وفادار خادم ہیں۔
خدا کی بادشاہی میں ہمیشہ کی زندگی!
پہلے دو نوکروں کی طرح خدا کے سچے پیروکاروں کو صابر اور وفادار ہونا چاہیے۔ جب ہمارے آقا خداوند یسوع واپس آتے ہیں، تو ہماری وفاداری اورفرمانبرداری کا صلہ ابدیت تک کے لیے خدا کی بادشاہی میں داخل ہونا ہے۔ وہ بادشاہی "خُدا کے حُکموں پر عمل کرنے والوں اور یِسُوع پر اِیمان رکھنے والوں کے لیے ہے" (بائبل، مکاشفہ 12:14)۔
اگر آپ ان لوگوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جو خدا کی بادشاہی میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، تو آپ اس طرح کی دعا مانگ سکتے ہیں:
پیارے خدا، میں آپ کی بادشاہی میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ مجھے سکھا اور مجھے وفادار رہنے میں مدد کر جب تک کہ تو واپس نہ آئے۔ مجھے ایک بہتر جگہ پر لے جانے کے وعدے کے لیے آپ کا شکریہ! آمین۔
اگر آپ خدا کی بادشاہی کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، تو براہ کرم اس کاغذ کی پشت پردی گئی معلومات پر ہم سے رابطہ کریں۔Copyright © 2023 by Sharing Hope Publications. اس کام کو غیر تجارتی مقاصد کےلیے بغیر اجازت پرنٹ اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔صحیفہ اردوبائبل کے ترمیم شدہ ترجمہ سے لیا گیا ہے۔ کاپ رائٹ © 2012 پاکستان بائبل سوسائٹی کی اجازت استعمال کیا جاتا ہے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارے اطلاع نامہ کے لئے سائن اپ کریں
نئی مطبوعات کے دستیاب ہونے پرآپ پہلے جاننے والے بنیں!
